دیہی علاقوں میں قائم بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

منگل 21 نومبر 2017 16:40

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)حکومت پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کیساتھ دیہی علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتربنانے اور چھاپے مارنے اور وہاں پر کئے جانیوالے اقدامات کے حوالہ سے رپورٹس تیار کرکے متعلقہ اداروں کے حکام کو روانہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے،ذرائع کے مطابق حکومت ِپنجاب نے اضلاع میں قائم سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کی عوام کیلئے افادیت و کاکردگی کاجائزہ لینے اور مزید بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی چیکنگ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ،ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حکومت نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہسپتالوں اور سکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع کریں تاکہ سکولوں اور ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آسکے۔