ضلع سرگودہا کے سات حلقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلا ن

منگل 21 نومبر 2017 16:39

ضلع سرگودہا کے سات حلقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلا ..
سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا کے سات حلقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن (جنرل کونسلرز سیٹ کیلئے ) شیڈول کا اعلا ن کر دیاہے ،شیڈول کے مطابق 23‘ 24 نومبر کو امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اور 28نومبر ہو گی،ریٹرننگ آفیسر ز کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں داخل کرانے کیلئے تیس نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،پانچ دسمبر کو اپیلٹ اتھارٹی کے پاس اپیل جمع کی جاسکتی ہے،چھ دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی وا پس لینے کے علاوہ اسی تاریخ کو امیدواروں کی ترمیم شدہ لسٹیں ان کیلئے جاری کر دہ نشانوں کے ساتھ شائع کر دی جائیگی،21 دسمبر کو جنرل کونسلرز کی سات سیٹوںپر ضمنی ا لیکشن ہو گا،اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) طارق خان نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد حنیف کے علاوہ متعلقہ تحصیلوں کے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران بھی موجود تھے ۔