لاہور ہائی کورٹ نے کرپٹ افراد کے احتساب کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی،

نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 21 نومبر 2017 16:39

لاہور ہائی کورٹ نے کرپٹ افراد کے احتساب کیلئے دائر درخواست مسترد کر ..
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ نی1950 سے اب تک پاکستان میں کرپشن کرنے والی شخصیات کے احتساب کیلئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم نیب میں درخواست دائر کرنی چاہیے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے علم الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریر فیصلہ جاری کیا، عدالتی فیصلے کے مطابق اخباری تراشوں پر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا،درخواست گزار کی جانب سے درخواست کو قابل سماعت بنانے کیلئے مکمل مواد پیش نہیں کیا گیا،درخواست گزار نے متعلقہ فورم نیب سے رجوع کئے بغیر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت جے آئی ٹی بنا کر ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دے اور کرپشن کرنے والے اور ملک کو لوٹنے والوں کے احتساب کا حکم بھی دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :