کرپشن کے الزام میں گر فتار سابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ امیر خان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے

منگل 21 نومبر 2017 16:39

کرپشن کے الزام میں گر فتار سابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ امیر ..
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) احتساب عدالت لاہور نے اٹھانوے کروڑ پچپن لاکھ روپے کرپشن کے الزام میں گر فتار سابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ امیر خان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا ،نیب حکام کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سیکرٹری امیر خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،پراسیکیوٹر نیب وارث علی جنجوعہ نے نیب کی جانب سے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم امیر خان دوہزار آٹھ سے دوہزار گیارہ تک بطور سیکرٹری ای ٹی پی بی تعینات رہا، ملزم کی تعیناتی کے دوران ای ٹی پی بی کیجانب سے ایم ایس ہائی لنکس کے ساتھ اٹھانوے کروڑ سے زائد رقم کی غیر قانونی سرمایہ کاری کی گئی، ملزم کی گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کیجانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم امیر خان کی جنوبی وزیرستان اوراسلام آباد میں رہائش گاہیں موجود ہیں مگر ملزم نے روپوشی لاہور میں ہی اختیار کی جبکہ نیب لاہور مزکورہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں بشمول دیگر ملزمان ریفرینسز داخل کر چکا ہے، وارث علی جنجوعہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کیلئے چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا اور ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دوباری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :