سینئرن لیگی رہنماء چوہدری نثارکا پارلیمانی اجلاس میں پہنچنے پروالہانہ استقبال

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس،اجلاس میں چوہدری نثارکاڈیسک بجاکراستقبال،سینئررہنماؤں کی اجلاس شرکت سے ثابت ہوگیاکہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔تجزیہ کار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 نومبر 2017 16:26

سینئرن لیگی رہنماء چوہدری نثارکا پارلیمانی اجلاس میں پہنچنے پروالہانہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاپارلیمانی اجلاس میں پہنچنے پروالہانہ استقبال کیاگیا،ن لیگی ارکان نے ڈیسک بجاکرچوہدری نثار کااستقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے وقت پرپہنچنے کی اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں پہنچ گئے۔

جس پرن لیگی ارکان نے ڈیسک بجاکرسینئرمرکزی رہنماء چوہدری نثارکااستقبال کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق چوہدری نثارکے بروقت اجلاس میں پہنچنے پرثابت ہوگیاکہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کوتوڑنے یاارکان کے پارٹی چھوڑنے کی باتیں محض پروپیگنڈا اور عوم کوگمراہ کرنے کے سواکچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی ارکان کوہدایت کی ہے کہ آج اپوزیشن کابل کسی صورت پاس نہ ہونے دیں۔ ووٹنگ کے دوران تمام ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔اس سے قبل ان سے میڈیانے سوال کیا کہ دھرنے والوں سے کب جان چھڑوائیں گے؟ جس پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ انشاء اللہ جلدی چھوٹ جائے گی۔دوسری جانب آج قومی اسمبلی کااجلاس ہورہاہے۔

اجلاس کی آج کی کاروائی میں کسی نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل پیش کیاجائے گا۔بل کومنظورکرنے یا نامنظور کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی اپنافیصلہ دیں گے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کی قیادت پراظہاراعتماد اور بل کے خلاف ووٹ دینے کامکمل یقین دلایا گیا ہے۔پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت پراعتماد ہے اور پارٹی متحد ہے۔