آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چراکر اقتدار میں آنیوالوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،ْچوہدری محمد یاسین

بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی لینڈ سلائیڈ ووکٹری حاصل کریگی ،ْ قانون ساز اسمبلی کے قائد حز ب اختلاف کی گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 16:36

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) آزادجموں وکشمیر قانو ن سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چراکر اقتدار میں آنیوالوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،ْبلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی لینڈ سلائیڈ ووکٹری حاصل کریگی ۔ وہ یہاں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میںآزادکشمیر کے 10 اضلاع سے شاندار کامیابی حاصل کرینگے ، بڑے شہروں کی تمام میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوںمیں کامیابی یقینی ہے۔پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والے آج اپنے ہی بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ممبران اسمبلی اور وزراء کی بڑی تعداد وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے نالاں ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی وقت ممبران اسمبلی کی بڑی تعداد وزیراعظم کو تنہاء کرنے کیلئے تیارہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے 5 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری کاجلسہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر وپاکستان میں اپنے مقبولیت کھوچکی ہے ، نوازشریف کی نااہلیت سے ن لیگ کامستقبل تاریک ہوچکاہے ۔ جبکہ پی ٹی آئی اقتدار کے حصول میں ناکام ہوکر ذوال پذیر ہوگئی ۔ن لیگ اور پی ٹی آئی 2018؁ کے عام انتخابات میں ماضی کاقصہ ثابت ہوگی ۔ آنیوالا دور پیپلزپارٹی کا دور ہوگا جس کی بنیاد قائد پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی عوام کیلئے سود مند جماعت ہے ۔ انشاء اللہ اقتدار میں آکر ماضی کی طرح عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو یوم تاسیس 5 دسمبر کو اسلام آباد کے مقام پر دنیا بھر سمیت آزادکشمیر سے پیپلزپارٹی کے جیالے شرکت کرینگے ۔ یوم تاسیس کی تقریب کوکامیاب بنانے کیلئے آزادکشمیر کے دس اضلاع سے جیالے جوش وجذبہ سے شرکت کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکنان کی عزت نفس کا خاص رکھنے کیساتھ ساتھ ان کے مستقبل کوبھی روشن بنایاہے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت پاکستان میں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اب آزادکشمیر میں بھی ان کاانجام قریب ہے ۔ چودھری محمد یٰسین کاکہناتھا ہمارے دورکے شروع کیئے گئے منصوبے موجودہ حکومت نے ٹھپ کرکے قومی دولت کواربوں روپے کانقصان پہنچایاہے جو قومی بدیانتی ہے ۔

آزادکشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی کا سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کو جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورہ اقتدا رمیں آزادکشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی نہ ہوتی آج پاکستان روشن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کو کامیاب بنانے کیلئے جیالوں کو متحرک کیاجارہاہے انشاء اللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونیوالا جلسہ پاکستان وآزادکشمیر کی تاریخ میں تبدیلی کاسبب بنے گا۔انہوں نے کہاکہ عنقریب ممبران اسمبلی اور متعدد وزراء اکرام وزیراعظم آزادکشمیر سے اپنی راہیں جداکرلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :