پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 نومبر 2017 16:18

پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21نومبر۔2017ء) پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا وزارت مالیات اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

چینی حکام سے ملاقات میں پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی۔ چین نے گوادر میں یوان کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جبکہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :