جشن عید میلا د النبی کے موقع پر یکم دسمبر کوملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

منگل 21 نومبر 2017 16:33

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ملک بھر میں جمعہ یکم دسمبر (بمطابق 12ربیع الاول) کو عام تعطیل ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے،بینک ، تعلیمی ادارے ،انڈسٹریل یونٹس وغیرہ مکمل طور پر بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبیؐ کے روز فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ربیع الاول کے مقدس و بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں محافل میلاد اور مشعل بردار جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نیز چاند نظر آتے ہی شہر بھر کی مختلف مساجد اور مقامات پر چراغاں اور برقی قمقموں کی سجاوٹ شروع کر دی گئی ہے جبکہ استقبال ربیع الاول کی تقریبات کا سلسلہ بھی زوروشور سے جاری ہے۔عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :