سرگودھا پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،30 رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 21 نومبر 2017 16:33

سرگودھا پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،30 رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے چار کلو گرام سے زائد چرس، شراب کی 140بوتلیں ا ور ناجائزاسلحہ برآمدکرکے 30ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ جھاوریاں پولیس نے منشاء سکنہ بھرتھ سے چرس1250گرام، اسد اللہ سکنہ رواں سے چرس1230گرام معہ پستول30بور،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمدسلیم سکنہ 28جنوبی سے چرس1300گرام، آصف علی سکنہ 28جنوبی سے چرس300گرام،تھانہ سٹی پولیس نے اسدعباس سکنہ شمع پارک سے چرس360گرام، قیصر سکنہ اسلام آباد بستی سے پستول30بور،عقیل سکنہ سرگودہا سے پستول30بور، تھانہ کینٹ پولیس نے عبداللہ سکنہ 104شمالی سے چرس215گرام، عادل سکنہ لکڑ منڈی سے پستول30بور، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بنیامین سکنہ 79شمالی سے چرس160گرام، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے آفتاب سکنہ چاوہ سے شراب20بوتل،غلام شیر سکنہ معظم آبادسے شراب20بوتل،تھانہ ساہیوال پولیس نے غلام باقر سکنہ دلاور سے شراب20بوتل،تھانہ ساجد شہید پولیس نے سائمن سکنہ 59ایم بی سے شراب 20بوتل،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے باقر علی سکنہ شاہ پور صدر سے شراب10بوتل، رمضان سکنہ مانگوال سے پستول30بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے سرفراز سکنہ 53جنوبی سے رائفل7ایم ایم، برخودار سکنہ53جنوبی سے بندوق12بور، نذر محمد سکنہ53جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ میانی پولیس نے محمد انور سکنہ بھیڑ پور سے بندوق12بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے عارف مسیح سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب50بوتل،جہانزیب سکنہ گل والا سے پستول 30بور، محمد شہزاد سکنہ استقلال آباد سے پستول 30بور، قاسم سکنہ کوٹ فرید سے پستول 30بور، عمر سکنہ بلاک24 سے پستول 30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے جاوید سکنہ مظفر گڑھ سے چرس275گرام،نوید سکنہ سلانوالی سے پستول 30بور، عبدالرحمن سکنہ سلیقہ سے پستول 30بور، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے منصب خان سکنہ خوشاب سے پستول 30بور، احمد خان سکنہ خوشاب سے پستول 30بوربرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :