قتل کا اشتہاری ملزم انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

منگل 21 نومبر 2017 16:33

قتل کا اشتہاری ملزم انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم طاہر محبوب کو بذریعہ انٹر پول دبئی سے گرفتارکرلیا گیا۔قبل ازیںاسکے دوسرے ساتھی یاسر عرفات کو بھی گرفتارکیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 2014ء میں تصور علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعدازاں بیرون ِملک فرار ہو گئے تھے۔

گرفتاری کا خصوصی ٹاسک ایس ایچ او بھلوال سٹی ملک فاروق حسنات کو دیا گیاتھاجنہوں نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتارکیا۔سرگودہا میں کل35 ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کیلئے کوششیں کی گئیں،21 کے ریڈوارنٹ جاری کیے گئے جن میں سے اب تک12ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :