ابوظہبی ، منشیات کے اصلاحی ادارے سے واپسی پر پھر سے منشیات شروع کرنے پر آدمی کو 2 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 21 نومبر 2017 16:06

ابوظہبی ، منشیات کے اصلاحی ادارے سے واپسی پر پھر سے منشیات شروع کرنے ..
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں 29 سالہ شخص نے منشایات کے فلاحی ادارے سے علاج کے بعد واپس آنے پر پھر سے منشیات لینا شروع کر دیں جس پر اسے 2 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ العین کی عدالت نے اس امارتی شخص کو پھر سے ہیروئن اور ٹماڈول کے استعمال کا مجرم ٹھراتے ہوئے دو سال کے لیے جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریکارڈ کے مطابق یہ شخص منشیات کے فلاحی ادارے میں مہینوں گزارنے کے بعد واپس اپنے خاندان کے پاس گیا تھا۔ یہ امارتی شخص پہلے بھی منشیات استعمال کرتا تھا جس پر اسکی بیوی اسے منشیات کے فلاحی ادارے میں لائی جہاں اسنے علاج کے بعد منشیات چھوڑ دیں تھی۔یہاں سے آنے کے بعد کچھ مہینوں بعد جب یہ شخص واپس اپنے دوستوں سے ملا تو اسنے پھر سے ہیروئن لینا شروع کر دی جس پر پولیس نے اس شخص کو العین سے اسکے دوست کے گھر سے گرفتار کیا اور پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :