چلتے ہوئے کنٹینرپر چوری کی ناکام کوشش کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 16:03

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):ملتان ہائی وے پر چلتے ہوئے کنٹینرپر چوری کی ناکام کوشش کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق آجکل چلتے ہوئے کنٹینروں پر سے سامان چوری کرنے والا گروہ خوب سرگرم ہے ۔یہ گروہ موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ بیک وقت دولوگ واردات میں حصہ لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک شخص بائیک چلاتا رہتا ہے اور دوسرا کمال مہارت سے چلتی بائیک سے کنٹینر پر چڑھ جاتا ہے اور سامان چوری کر کے واپس بائیک پر آجاتا ہے ۔

ایسی ہی ایک ناکام واردات کرتے ہوئے چوروں کی کوشش کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور کس مہارت سے بائک سے کنٹینر پر منتقل ہوتا ہے مگر بیک کیمرے کی وجہ سے یہ سب کنٹینر کے ڈرائیور کی نظر میں آ جاتا ہے اور وہ کنٹینر روک دیتا ہے لیکن کنٹینر کے رکتے ہی چور حالات کو بھانپتے ہوئے وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں ۔ویڈیو دیکھیں