وزیراعظم نے دھرنے والوں سے عوام کی جلد جان چھڑوانے کاعندیہ دے دیا

دھرنے والوں سے کب جان چھڑوائیں گے؟ صحافیوں کاسوال، انشاء اللہ جلدی چھوٹ جائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مسکراتے ہوئے جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 نومبر 2017 16:00

وزیراعظم نے دھرنے والوں سے عوام کی جلد جان چھڑوانے کاعندیہ دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھرنے والوں سے عوام کی جلد جان چھڑوانے کاعندیہ دے دیا،وزیراعظم سے میڈیانے سوال کیاکہ دھرنے والوں سے کب جان چھڑوائیں گے؟ جس پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ انشاء اللہ جلدی چھوٹ جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔

جس میں 150سے زائد ارکان پہنچ گئے ہیں۔چوہدری نثارکے پہنچنے پرارکان نے ڈیسک بجاکراستقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی ارکان کوہدایت کی ہے کہ آج اپوزیشن کابل کسی صورت پاس نہ ہونے دیں۔ ووٹنگ کے دوران تمام ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔اس سے قبل ان سے میڈیانے سوال کیا کہ دھرنے والوں سے کب جان چھڑوائیں گے؟ جس پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ انشاء اللہ جلدی چھوٹ جائے گی۔واضح رہے آج قومی اسمبلی کااجلاس ہورہاہے۔اجلاس کی آج کی کاروائی میں کسی نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل پیش کیاجائے گا۔جس پربل کومنظورکرنے یا نامنظور کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی اپنافیصلہ دیں گے۔