جہانگیر پارک کے افتتاح پر مجھے کیوں نہیں بلا یا مئیرکراچی

کراچی کے لیے ہماری ترجیح پانی کی فراہمی تھی لیکن ہماری جان کچرے سے ہی نہیں چھوٹ رہی،وسیم اختر

منگل 21 نومبر 2017 16:02

جہانگیر پارک کے افتتاح پر مجھے کیوں نہیں بلا یا مئیرکراچی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے شکوہ کیا ہے کہ جہانگیر پارک کے افتتاح میں مجھے کیوں نہیں بلایا کاش میں بھی جہانگیر پارک کے افتتاح پر موجود ہوتا،میرا بڑا دل تھا کہ مجھے بھی شریک کیا جا تا۔کراچی کے ضلع وسطی میں بحریہ ٹاون کے تعاون سے شروع کی جانے والی 50 روزہ صفائی مہم ختم ہوگئی،اختتامی تقریب میں مئیرکراچی وسیم اختر نے بتایا کہ مہم کیدوران 2لاکھ ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے وزیراعلی سندھ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے ہماری ترجیح پانی کی فراہمی تھی لیکن ہماری جان کچرے سے ہی نہیں چھوٹ رہی۔مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی پیکیج کی بال اب گورنر ہاوس کے کورٹ میں ہے، ضلع وسطی کے بعد ضلع کورنگی میں صفائی مہم شروع کریں گے۔تقریب سے خطاب میں جی ایم بحریہ ٹاون ذوالفقار میمن نے کہا کہ سات ہفتوں تک بغیر تعطل کے ضلع وسطی کا کچرا اٹھایا۔اختتامی تقریب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :