صدر مملکت ممنون حسین کو نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ رپورٹ 2016 ء پیش کر دی گئی

صدر ممنون حسین کی کمیشن کی انتظامیہ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ،ْ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

منگل 21 نومبر 2017 16:02

صدر مملکت ممنون حسین کو نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ طلبہ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اساتذہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئر پرسن رزینہ عالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر انجینئر محمد بلیغ الرحمان، وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت اور دیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمیشن کی چیئرپرسن روزینہ عالم نے صدر مملکت کو نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ رپورٹ 2016 ء کی رپورٹ پیش کی۔صدر مملکت نے کمیشن کے زیر اہتمام تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ناخواندہ افراد کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئرمحمدبلیغ الرحمن نے صدر مملکت کو بتایا کہ ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لٹریسی سینٹر فعال کر دیے گئے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کمیشن کی انتظامیہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :