یہ دھرنا وزیر قانون کے استعفے پر ہی ختم ہو گا ،روالپنڈی بار نے دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا

اگر مظاہرین کی جدوجہد جاری رہی تو جلد ہی حکومت جلد ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی،سیکرٹری جنرل راولپنڈی بار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 15:24

یہ دھرنا وزیر قانون کے استعفے پر ہی ختم ہو گا ،روالپنڈی بار نے دھرنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):راولپنڈی بار نے اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کی حمایت کر دی ،وکلاء رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا وزیر قانون کے استعفے پر ہی ختم ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بار کے وکلاء نے اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حق میں قراداد پاس کر لی جس کے بعد راولپنڈی بار کے وکلاء دھرنے میں شرکت کے لیے فیض آباد پہنچ گئے اس موقع پر راولپنڈی بار کے عہدیداروں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بار آپ کے ساتھ کھڑی ہے ،یہ دھرنا اب وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر ہی ختم ہو گا ۔

وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دھرنے پر تو سپریم کورٹ نے سوموٹو لے لیا کاش وہ ترمیم کرنے والوں کے خلاف سوموٹو لیتے۔وکلاء برادی اپنے آقا کی ناموس کے لیے یک جان ہو کر خادم رضوی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ وہ پیسے کے زور پر وکلاء کو تقسیم کر لے گا ۔وکلاء رہنماؤں نے دھرنے کے شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی ثابت قدمی لائق تحسین ہے ۔اگر مظاہرین کی جدوجہد جاری رہی تو جلد ہی حکومت جلد ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی۔