حکومت کی پیرحسین الدین شاہ کو مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش,پیرحسین الدین شاہ کا مشروط آمادگی کا اظہار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 15:08

حکومت کی پیرحسین الدین شاہ کو مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش,پیرحسین ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):حکومت نے پیرحسین الدین شاہ کو مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کر دی ،پیرحسین الدین شاہ نے پیشکش کی قبولیت کو مکمل اختیارات سے مشروط کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیرحسین الدین شاہ کو مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کر دی ،پیرحسین الدین شاہ نے پیشکش کی قبولیت کو مکمل اختیارات سے مشروط کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے حکام کی 20 منٹ تک پیر حسین الدین شاہ سے ملاقات جاری رہی۔ملاقات میں حکام نے پیرحسین الدین شاہ کوحکومتی پیغام پہنچا دیا۔پیر حسین الدین شاہ نے کمیٹی سربراہی کیلیےمکمل اختیارات دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ اس موقع پر پیرحسین الدین شاہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو حکومت ہمیں مکمل اختیار دے ورنہ بے اختیار کمیٹی اورسربراہی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،