بیر کے پو د ے آخر دسمبرمیںلگائیں،زر عی ماہرین کا مشورہ

منگل 21 نومبر 2017 15:46

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) ز ر عی ماہرین نے بیر کے کا شت کا رو ں کو مشورہ دیا ہے کہ کہ و ہ ا گست ستمبر میں پیوند کیے گئے پو د ے دسمبر کے آخر تک کھیت میں لگا د یں، بیر ہر قسم کی ز مین میں بآسانی ا گا یا جا سکتا ہے لیکن بہتر پیداوار گہر ی ریتلی میر ا اور چو نے وا لی ز مینوں سے حاصل ہوتی ہے۔بیر کا پو د ا ریتلی اور شو ر ز د ہ ز مینوں میں بھی مناسب پیداوار دیتا ہے اور کم آبپاش علاقوںمیں بھی بآسانی کا شت کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ ز مین میں جس جگہ پو دا لگا نا مقصود ہو و ہا ں 1.1میٹرسا ئز کا گڑھا کھو دیں۔ گڑھے کو 2سے 3ہفتے کیلئے کھلا چھوڑ دیں، پو د ے لگا نے سے کم از کم 2ہفتے پہلے گڑھو ں کی او پر وا لی ا یک فٹ مٹی کے بر ابر ایک حصہ بھل اور ایک حصہ گو بر کی گلی سڑ ی کھاد اچھی طرح ملا کر بھر دیں۔اس جگہ کو سطح ز مین سے تھوڑ ا اونچا رکھیں اور پانی لگا د یں۔ انہوںنے کہا کہ وترآنے پر گڑھے کا لیو ل ز مین کے برا بر کر دیں اور پو د ے لگا د یں، پو د ے لگا نے کے بعد ا ن کو ا ر د گر د سے اچھی طرح د با دیں اور آبپاشی کریں، پہلی آبپاشی کے بعد ز مین میں بننے وا لی دراڑوں کو مٹی سے اچھی طرح بھر دیں۔