نیب نے پنجاب حکومت کی آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی

مذکورہ ہائوسنگ سکیم کی ذمہ داران تین کمپنیاں ریکارڈ سمیت طلب

منگل 21 نومبر 2017 15:42

نیب نے پنجاب حکومت کی آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کی باقاعدہ انکوائری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) نیب لاہور نے پنجاب حکومت کی آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کاغذوں پر تیار کی جانے والی مذکورہ ہائوسنگ سکیم کی ذمہ داران تین کمپنیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے نیب لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مستحق افراد کو چھت فراہم کرنے کیلئے 2015ء میں آشیانہ اقبال کے نام سے ہائوسنگ سکیم تیار کی تھی جس کی تعمیر کیلئے تین مختلف نجی کمپنیوں کو ذمہ داریاں عائد کی گئیں 128 کنال اراضی پر مشتمل اس سکیم پر سات منزلہ عمارتوں پر مبنی 1280 فلیٹ تیار کئے جانے تھے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ دو ارب کی لاگت کے اس منصوبے کو تین سال میں پایا تکمیل تک پہنچایا جانا تھا لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ اراضی پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی جس پر نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے نیب نے بتایاگیا کہ نیب لاہور کی جانب سے طے کئے گئے مذکورہ تین کمپنیوں کے ڈائریکٹرن میں سے دو ڈائریکٹرز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :