سگریٹ کے ڈسٹری بیوٹرز کے گوداموں پر چھاپہ

اڑھائی کروڑ مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ بحق سرکار ضبط

منگل 21 نومبر 2017 15:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) فیڈرل بورڈ ریونیو کے ذیلی ادارے بی ٹی بی نے اپنی پہلی کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ کے ڈسٹری بیوٹرز کے گوداموں پر چھاپہ مار کراڑھائی کروڑ مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ بحق سرکار ضبط کر لئے ہیں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ ڈسٹرکٹ بیوٹرز ایف بی آر کے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں واضح رہے کہ ایف بی آر نے بی ٹی بی کا قیام نان ٹیکس پیڈ اداروں کو ٹیکس نیٹ میںشامل کرنے کیلئے کیا تھا جو بی ٹی بی کی پہلی کارروائی ہے۔