نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے

غیر رسمی مشاورتی اجلاس پنجاب ہائوس اسلام آباد میں طلب کر لیا

منگل 21 نومبر 2017 15:46

نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا دورہ اسلام آباد کا مقصد اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے طلب کئے گئے غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرنا ہے جو سابق وزیراعظم نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم پنجاب ہائوس میں بیٹھ کر قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھیں گے جہاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں سابق وزیراعظم کی نااہلی پر ان کی جانب سے پارٹی کی صدارت سنبھالنے کیخلاف ایک ترمیمی بل پیش کریں گی اسمبلی کی کارروائی کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پارٹی کی قیادت سے آئندہ کی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے جبکہ دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا مقبول نے سابق وزیراعظم کے دورہ اسلام آباد سے قبل جاتی امراء میں میاں نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں میاں نواز شریف اور رانا مقبول کے درمیان نیب ریفرنسزسمیت دیگر مقدمات پر تبادلہ خیال کیاگیا اس ملاقات کے بعد میاں نواز شریف اسلام آباد جانے کیلئے جاتی امراء سے ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئے۔