ملک بھر کی این جی اوز سمیت غیر ملکی دیگر تنظیموں پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی عائد

منگل 21 نومبر 2017 15:36

ملک بھر کی این جی اوز سمیت غیر ملکی دیگر تنظیموں پر پنجاب کے تعلیمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے ملک بھر کی سرکاری وغیر سرکاری این جی اوز سمیت غیر ملکی دیگر تنظیموں پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن سمیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تمام ڈسٹرکٹ دفاتر کوآگاہی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اگر کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کرنا ہوتو اس کیلئے محکمہ داخلہ سے اجازت لازم ہوگا محکمہ داخلہ کے ان تنظیموں کے دورہ سکولز و کالجز کو اجازت نامے سے مشروط کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی حکام کو اس پابندی پر سختی سے پابندی کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں محکمہ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں مختلف سکولوں کے سروے کی آڑ میں دورہ کرکے ان سکولوں کے طلباء وطالبات میں اپنے پمفلٹ تقسیم کرتی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :