کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارہے،صوبائی وزیر داخلہ

منگل 21 نومبر 2017 15:33

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارہے،صوبائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارہے ہیں۔سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے ۔جس کے ہم ناز نخرے اٹھاتے ہیں ۔چھری مار کے مقدمے میں کسی کو ملوث نہیں کیا۔ سہیل انورسیال نے بلدیہ میں انسدادپولیومہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس اب 22 گریڈ کا افسر موجود ہے، آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں آیا جب کہ آئی جی سندھ سے کوئی اختیارات نہیں لیے گئے، اختیارات سے متعلق عدالت میں کچھ باتیں چھپائی گئی ہیں۔سندھ حکومت عدالت کے احکامات پر عمل کررہی ہے ۔عدالت کے حکم کے مطابق اب میرے پاس تبادلے کا اختیار نہیں ہے ۔انہوں نے اس موقع پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے، ہم اس کو پالتے، کھلاتے اور نخرے اٹھاتے ہیں،لیکن اب ہم سندھ پولیس سے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی کچھ پوچھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :