وزارت داخلہ جب ای سی ایل سے نام نکالے گی تو علاج کے لیے بیرون ملک جاؤں گا۔ ڈاکٹر عاصم

منگل 21 نومبر 2017 15:27

وزارت داخلہ جب ای سی ایل سے نام نکالے گی تو علاج کے لیے بیرون ملک جاؤں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے جب وزارت داخلہ ای سی ایل سے نام نکالے گی تو علاج کے لیے بیرون ملک جاؤں گا۔کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب صحافی نے سوال کیا کہ آپ بیمار ہیں پھر بھی اتنا تیزچل رہے ہیں ڈاکٹر عاصم نے دلچسپ جواب دیا کہ الٹے چلیں گے تو یہی ہوگا کبھی سیدھا چلنا بھی دیکھیں ۔

صحافی نے عاصم حسین سے سوال کیا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آپ ایم کیو ایم میں جا رہے ہیں اس سوال پر پہلے وہ خاموش رہے پھر انہوں نے کہا کہ میں نے تو پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ علاج کے لیے باہر کب جارہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وزارت داخلہ نے تاحال خط کا جواب نہیں دیا ،جب نام ای سی ایل سے نکلے گا تو علاج کی غرض سے بیرون ملک جاؤں گا۔