پر امن ہمسائیگی پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ، امن سے ہی دونوں ملک ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

منگل 21 نومبر 2017 15:26

پر امن ہمسائیگی پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ، امن سے ہی دونوں ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے سی پیکخطے کے تمام ممالک کو ملانے اور فاصلے کم کرنے کا ترقیاتی منصوبہ ہے پاکستان اور چین ہمیشہ سے پر امن ہمسائیگی کا وژن رکھتے ہیں منگل کے روز وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان زو نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے سمیت دوطرقہ تعلقات اور پاکستان میں جاری چینی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کانگ ژان زو سے گفتگو میں کہا کہ چین پاکستان کا سچا اور ازمودہ دوست ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے انسانی وسائل کی ترقی تعلیم اور صحت جیسے منصوبوں میں تعاون مزید مربوط بنانے کی ضرورت ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پر امن ہمسائیگی پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے کیونکہ امن سے ہی دونوں ملک ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی نے چین کا پاکستان میں تذویراتی تعاؤن کو مزید مستحکم بنانے کا بھی ا عادہ کیا ہے جبکہ چینی نائب وزیر خارجہ کانگ ژان زو نے شاہد خاقان عباسی کو چینی وزیر اعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور چین کے بنیادی مسائل میں پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :