پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 14:59

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ، کل سے تعلیمی ادارے سوا آٹھ بجے کھلیں گے ۔محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔کل سے تعلیمی ادارے سوا آٹھ بجے کھلیں گے ۔محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کل سےاسکول پرانےوقت سو اآٹھ بجے کھلیں گے۔یاد رہے کہ اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے پونے نو بجے کر دیا گیا تھا۔