سعودی سیکیورٹی ، شہری محتاط رہیں ، ریاست کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں کی اطلاعات

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 21 نومبر 2017 14:59

سعودی سیکیورٹی ، شہری محتاط رہیں ، ریاست کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) سعودی عرب میں جگہ جگہ طوفانی بارشوں کی اطلاعات ہیں ۔ بارش اتنی تیز ہے کہ حکام کو ریاست کے مختلف حصوں کے سکولز اور کالجز کو بند کرنا پڑ گیا ۔ مکہ مکرمہ ریجن میں ڈرایکٹوریٹ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اطلاع دی ہے کہ طالب علموں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کلاسز معطل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکام نے رہائشیوں کو دریاوؑں کے پاس جانے سے منع کیا ہے کیونکہ سیلاب کے آنے کا خطرہ ہے۔

اس اثناء میں سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طائف اور جدہ کے حکام نے بھی موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ مدینہ ، مکہ اور ریاست کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ جازان اور اسیر ریجن میں بھی طوفانی بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :