Live Updates

عمران خان نے ویڈیو بیان دے کر آمرانہ رویہ ظاہر کیا، داور کنڈی

مجھے پارٹی کی طرف سے اب تک شوکاز نوٹس نہیں ملا ،ْ اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں ،ْانٹرویو علی امین گنڈا پور کے خلاف الزامات نہیں لگائے تھے ،ْیہ ایک سماجی مسئلہ تھا جو میرے حلقے میں ہوا ،ْ رہنما پی ٹی آئی

منگل 21 نومبر 2017 15:20

عمران خان نے ویڈیو بیان دے کر آمرانہ رویہ ظاہر کیا، داور کنڈی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما داور خان کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر تشدد اور برہنہ کر کے گھمانے کے معاملے کو اٹھانے پر اپنے خلاف ویڈیو بیان پر کہاہے کہ عمران خان نے ویڈیو بیان دے کر آمرانہ رویہ ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویومیں داور خان کنڈی نے کہا کہ ہمارے یہاں پارٹی کا چیئرمین خود کو خدا سمجھ بیٹھتا ہے کہ میں جو کہوں گا وہی ہوگا ،ْاگر میں غلطی پر سوال کروں گا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان مجھے پارٹی سے نکل جانے کا کہیں ،ْمیں اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں کیونکہ مجھے پارٹی کی جانب سے اب تک شو کاز نوٹس نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح پارٹی چلا رہے ہیں اس سے نظر نہیں آتا کہ کہیں انصاف یا وہ نظریہ ہو جو پاکستان تحریک انصاف کا خاصہ اور اس کا منشور ہے ،ْخان صاحب کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس طرح وہ پارٹی چلائیں گے تو پارٹی کا بھٹہ بیٹھ جائیگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میں نے علی امین گنڈا پور کے خلاف الزامات نہیں لگائے تھے ،ْیہ ایک سماجی مسئلہ تھا جو میرے حلقے میں ہوا اور میں اس بات کی توقع نہیں کر رہا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر اس میں شامل ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے یہاں اس قسم کے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے لیکن پہلی بار کسی 16 سالہ لڑکی نے اس کی ہمت کر کے ایک مثال قائم کی، تو علاقے کے رکن قومی اسمبلی ہونے کے طور پر میری ذمہ داری تھی کہ میں اس کے ساتھ کھڑا ہوتا، لڑکی نے جو حقائق بیان کیے اس کا اشارہ وزیر کی جانب تھا جس کے متعلق میں نے پارٹی کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو منظر عام پر لانا میری اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری تھی، اس معاملے میں اگر مجھے کوئی بڑی قربانی بھی دینا پڑے تو میں دوں گا جبکہ میں اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑ سکتا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :