خواتین پاکستانی سماج کی ترقی کا لازمی حصہ ہیں معاشرے کی ترقی کا انحصار خواتین کی تعلیم پر ہے ‘خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ‘ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ سردار سرفراز عباسی کی بات چیت

منگل 21 نومبر 2017 15:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ سردار سرفراز عباسی نے کہا ہے کہ* خواتین پاکستانی سماج کی ترقی کا لازمی حصہ ہیں معاشرے کی ترقی کا انحصار خواتین کی تعلیم پر ہے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں قوم کو بنانے کے لیے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے خواتین معاشرے کا حصہ ہیں عورت کو خدا پاک نے تخلیق کا وصف عطا کیا ہے عورت بحثیت استاد،ڈاکٹر ، منیجر مردوں سے زیادہ محنتی ،صابر ہمدرد ہوتی ہیں جولگن اور توجہ کے ساتھ زمہ داری پوری کرتی ہیں موجودہ بے روزگاری کے دور میں خواتین سلائی کڑھائی کر کے اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن ڈویلپمنٹ کے ضلعی دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر چوہدری اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطیہ جیلانی کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شلٹر ہوم ودیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :