مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء میر عاصم پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 14:34

مسلم لیگ ن  کے اہم رہنماء میر عاصم پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) :مسلم لیگ ن سندھ کے اہم رہنماء اور میاں محمد نواز شریف کے قریبی رشتے دار میر عاصم پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سندھ کی بڑی وکٹ اڑا دی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سندھ کے اہم رہنماء میر عاصم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔میر عاصم سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے رشتہ دار بھی ہیں ۔میر عاصم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بھائی محمد عباس شریف کے داماد ہیں ۔میر عاصم نے کراچی میں نثار کھوڑو سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :