محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق تشکیل دی گئی تربیتی کمیٹیوں کی تعداد 22 سے بڑھا کر 43کر د ی

منگل 21 نومبر 2017 14:48

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی تربیتی کمیٹیوں کی تعداد 22سے بڑھا کر 43کر د ی ہے جبکہ تربیت کادوسرا مرحلہ 31دسمبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ زراعت توسیع کے ذرائع نے بتایاکہ تربیتی ٹیموں کی تعداد دوگنا کرنے کا مقصد ضلع فیصل آباد کے 809دیہاتوں کے لاکھوں کاشتکاروں کو بروقت گندم کی کاشت کے عوامل اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر تاخیر کے گندم کی بروقت کاشت مکمل کر تے ہوئے مقررہ اہداف کی تکمیل کرسکیں۔

انہوں نے بتایاکہ دوسرے مرحلے کاآغاز ہو چکاہے جس میں 31دسمبر تک محکمہ زراعت کی ٹیمیں کاشتکاروں کو گندم کی کاشت اورکھادوں وغیرہ کے بارے میں رہنمائی و آگاہی فراہم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ہر گائوں کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کاانعقاد کیاجارہاہے جس سے گندم کی بمپر کراپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت کی 43ٹیمیں کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے مختلف طریقوں ،زمین کی تیاری، شرح بیج ، منظور شدہ گندم کے بیج کی اقسام ، کھادوں کے استعمال ، آبپاشی اور ضرر رساں جڑی بوٹیوں کی تلفی سے متعلق معلومات فراہم کررہی ہیں جس پر عملدرآمد سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :