ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں خاتون 2 جڑواں بچوں کو جنم دے کر فرار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 14:20

ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں خاتون 2 جڑواں بچوں کو جنم دے کر فرار
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء): ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں خاتون 2 جڑواں بچوں کو جنم دے کر فرار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں وضع حمل کیلئے آنے والی خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

لیکن اسکے بعد خاتون زچہ بچہ وارڈ سے اچانک فرار ہوگئی۔ واقعے کا علم ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے رجسٹر میں درج پتے پر رابطہ کیا تو خاتون کا نام اور پتہ سمیت تمام معلومات غلط نکلیں۔ تاہم سول لائن پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔