سعودی عرب ، شوہر کا بیوی پر تیز دار آلے سے حملہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 21 نومبر 2017 14:19

سعودی عرب ، شوہر کا بیوی پر تیز دار آلے سے حملہ
طائف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک محلے میں57 سالہ سعودی شہری نے اپنی 37 سالہ بیوی پرتیز دھار دار آلے سے حملہ کردیا۔ بیوی جیسے تیسے شوہر سے بچ کر بھاگ نکلی اور زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن پہنچی اور شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے شکایت درج کی اور ایمبولینس منگوا کر عورت کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے دی جانے والی تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

6برس سے زیادہ عرصے سے میاں بیوی میں نوک جھونک چل رہی تھی۔ اکثر اوقات شوہر بیوی کو دھمکاتابھی تھا۔ بیوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسے اطلاع ملی کہ شوہر نے گولیوں سمیت پستول حاصل کرلیا ہے اور کسی بھی وقت مجھ پر حملہ کرسکتا ہے۔ پہلے میں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ اسکے بعد محلے کے پولیس عہدیدار سے خدشات کا اظہار کیا۔ آخر میں پبلک پراسیکیوشن کا رخ کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ اسکے پاس ایک دستاویزی ثبوت ہے جس میں اس کے شوہر نے مجرمانہ عمل کا اعتراف کررکھا ہے۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔