آج کی ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے‘ میرا

منگل 21 نومبر 2017 14:26

آج کی ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے‘ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں۔ کردار ملے تو سب کو حیران کر دوں۔فلم انڈسٹری کو خیر آباد نہیں کہا۔ بہت جلد میں ایک بڑے پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کے دور کی ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے لیکن ان کویہ علم نہیں کہ میں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اگر کوئی دو تین فلمیں کرنے کے بعد یہ خیال کرے کہ میں میرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواس کو دیوانگی ہی کہا جاسکتاہے۔

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کرسکتی ہوں لیکن مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیئے جاتے، اگر مجھے فلموں میں مزاحیہ کردار دیا جائے تو میں سب کو حیران کردوں۔

متعلقہ عنوان :