نواز شریف غصے میں آ گئے مجھے کسی ناراض کارکن سے بات نہیں کرنی سب جہنم میں جائیں ،ڈاکٹر شاہد مسعود

منگل 21 نومبر 2017 14:06

نواز شریف غصے میں آ گئے مجھے کسی ناراض کارکن سے بات نہیں کرنی سب جہنم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء ) :تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے نواز شریف غصے میں آ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی سے بات نہیں کرنی جو ایم پی اے یا ایم این اے کارکن ناراض ہیں سب جہنم میں جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ائیر پورٹ پر ہی کہا تھا کہ مجھے صرف محمود خان اچکزئی لینے کے لئے آئیں گے اس کے علاوہ مجھے کوئی بھی لینے کے لئے نہیں آئے گا اگرمجھے اس کے علاوہ کسی نے شکل دکھائی تو میں کوئی چیز اٹھا کر سر پر مار دوں گا ۔

اور جلسے میں بھی نواز شریف نے محمود خان اچکزئی سے تقریر کروائی اس کے علاوہ سبھی غائب تھے ۔نواز شریف کا خیال تھا کہ میں جلسے میں محمود خان اچکزئی سے دھواں دار تقریر کرواں گا لیکن جلسے میں انہوں نے بھی میرا اور تیرا پاکستان جیسی باتیں کر کے اپنی تقریر ختم کر دی۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :