کویتی ، شہری نے بیوی اپنے دوست کو بیچ ڈالی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 21 نومبر 2017 14:04

کویتی ، شہری نے بیوی اپنے دوست کو بیچ ڈالی
کویت سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) مقامی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت پولیس کو ایک رہائشی خاتون نے رپورٹ درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے صرف 200 دینار میں اپنے دوست کو فروخت کردیا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکا اپنے شوہر سے جھگڑا ہو گیا تھا اور شوہر سے جھگڑے کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی لیکن ایک دن اسکے شوہر نے اسے کال کی اور کہا کہ ہم گھریلو معاملات کو خود حل کرلیں گے تم گھر چلی آو۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے لگا میرا شوہر گھریلو معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہے جس پر وہ گھر چلی گئی لیکن جیسے ہی گھر پہنچی تو وہاں شوہر کا دوست بیٹھا تھا جس نے مجھے بتایا کہ مجھے 200 دینار میں اس کے ہاتھ بیچ دیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا اور تفتیش پر پتہ چلا کہ اس نے واقعی اپنی بیوی کو دوست کے ہاتھوں فروخت کیا تھا۔ کویتی شہری نے اپنی بیوی کو اپنے دوست کے ہاتھوں 200 دینار میں فروخت کی تھا ۔ پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے کیس کی مزید کاروائی کے لیے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :