اسلام آباد دھرنے سے بچ کر نکلنے والا دولہا لاہور میں احتجاج کے دوران پھنس گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 14:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):اسلام آباد دھرنے سے بچ کر نکلنے والا دولہا لاہور کے احتجاجی مظاہرین میں پھنس گیا۔تفصیلات کے مطابق مہذب معاشروں میں احتجاج اور دھرنے کسی بھی معاملے پر اختلاف کے اظہار کا بہترین ذرائع سمجھے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں دھرنوں اور احتجاج صرف اور صرف عوام میں پریشانی اور انکے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کل اسلام آباد کے مقام فیض آباد پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے نے جڑواں شہروں کے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور یہی حال ہر احتجاج کا ہے۔اسی وجہ سے اسلام آباد سے لاہور آنے والی ایک بارات کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔دھرنوں کا شکار دولہااسلام آباد دھرنے سے خدا خدا کر کے راستہ پا کر گیا مگر جیسے ہی لاہور پہنچا،لاہورمیں ہونے والے احتجاج دھرنے میں پھنس گیا۔ دھرنوں کے باعث بارات 5 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔