سندھ حکومت کا جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ ،

جانوروں کیلئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا ، انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے

منگل 21 نومبر 2017 14:23

سندھ حکومت  کا جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ  ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) سندھ حکومت نے جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا ، جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کریگی جبکہ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :