ایم کیوایم کا ٹھپے لگا کر ووٹ لینے والا نظام اب خراب ہوگیاہے،سعید غنی

منگل 21 نومبر 2017 14:12

ایم کیوایم کا ٹھپے لگا کر ووٹ لینے والا نظام اب خراب ہوگیاہے،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا ٹھپے لگا کر ووٹ لینے والا نظام اب خراب ہوگیاہے، اسی لیے اب کراچی میں امن بحال ہوگیا ہے،شہر قائد میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ایم کیو ایم سے زیادہ ہے۔سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال ہو گاجو ماضی میں ہوا،انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے سارے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتی ہے ،ایم کیو ایم کا ٹھپے مارنے کا نظام اس وقت خراب ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بھی سہارے تلاش کرتی تھی ،پہلے ایم کیو ایم نتائج تبدیل کرانے کے لئے لوگوں کو مارتی تھی ، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

سعید غنی نیدعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر قائد میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ایم کیوایم سے زیادہ ہے، ایم کیوایم کا ٹھپے لگا کر ووٹ لینے والا نظام اب خراب ہوگیاہے۔

ایک سوال کے جواب پر سعید غنی نے کہا کہ وہ سیاسی کارکن ہیں، خواب نہیں دیکھتے ،ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے اکثر خواب درست ثابت ہوجاتے ہیں، سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہوں گے۔