Live Updates

حنیف عباسی نے عمران خان جہانگیر ترین نااہلی کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

آف شور کمپنی عمران خان کی ہدایت پر کام کرتی تھی، وہ براہ راست اونر ہیں، جہانگیر ترین نے بھی کاغذات نامزدگی میں ٹرسٹ بطور اثاثہ ظاہرنہیں کیا، بلیک ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ اثاثے کی تعریف میںآتا ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قراردیا جائے،جواب میں استدعا

منگل 21 نومبر 2017 14:12

حنیف عباسی نے عمران خان جہانگیر ترین نااہلی کیس میں تحریری جواب سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) عمران خان جہانگیر ترین نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، آف شور کمپنی عمران خان کی ہدایت پر کام کرتی تھی وہ براہ راست اونر ہیں، جہانگیر ترین نے بھی کاغذات نامزدگی میں ٹرسٹ بطور اثاثہ ظاہرنہیں کیا، بلیک ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ اثاثے کی تعریف میںآتا ہے، جواب میں استدعا کی کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قراردیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس میںحنیف عباسی کی جانب سے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بلیک ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ اثاثے کی تعریب میں آتا ہے، ٹرسٹ اور آف شور کمپنی ایسے اثاثے نہیں جو ظاہر نہ کیے جائیں، جہانگیرترین ٹرسٹ کی ملکیت سے انکار نہیں کرسکتے، آف شور کمپنی عمران خان کی ہدایت پر کام کرتی تھی اس لیے براہ راست مالک ہیں،جہانگیر ترین نے کاغذات نامزدگی میں ٹرسٹ بطور اثاثہ ظاہر نہیں کیا، عمران خان نے آف شور کمپنی بطور اثاثہ ظاہر نہیں کی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا جائے، حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے مطابق عدالت نے فریقین کو تحریری معروضات ایک میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا، عدالت کے حکم پر اپنا تحریری جواب جمع کرادیا، عدالت پرمنحصر ہے کہ محفوظ شدہ فیصلہ کب سناتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات