تربت میں ایف سی کاسرچ آپریشن،2دہشتگرد ہلاک ایک اہلکار بھی شہید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 13:45

تربت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):تربت میں ایف سی کاسرچ آپریشن جاری ہے۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تربت میں ایف سی اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کا ایف سی اہلکاروں نے بروقت اور موثر جواب دیتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا جبکہ 3اہلکار شدیدزخمی ہیں۔زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔یاد رہے کہ تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20افراد کے بہیمانہ قتل کے بعد وہاں آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں دہشتگردوں کا سر غنہ یونس توکلی بھی مارا جا چکا ہے۔