خاتون کے کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے کے الزام میں دو تھانے دار برطرف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 13:34

خاتون کے کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے کے الزام میں دو ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):خاتون کے کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے کے الزام میں دو تھانے دار برطرف کر دئیے گئے ،دونوں محکمانہ کاروائی میں قصور وار پائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے اور انکو برہنہ کر کے انکی ویڈیو بناتے رہے اور بعد ازاں اس ویڈیو کی بنیاد پر خواتین کو بلیک میل کیا جاتا رہا اور اس ویڈیو کو وائرل بھی کر دیا گیا ۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی پی او لاہور امین وینس نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ۔دونوں تھانیداروں کو شوکاز نوٹس کے ذریعے محکمانہ کاروائی کا حصہ بننے کی تنبیہ کی گئے ۔بعد ازاں اس واقعے میں ملوث دو تھانیداروں کو محکمانہ کاروائی کے بعد بر طرف کر دیا گیا ۔دونوں تھانیدار انتظار عباس اور نجم عباس محکمانہ کاروائی میں قصور وار پائے گئے ۔