چھری مار واقعات میں کسی بے گناہ کو فکس نہیں کیا، وزیر داخلہ سندھ

آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں آیا ، عدالت کے حکم کے مطابق میرے پاس تبادلے کے اختیارات نہیں، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 14:00

چھری مار واقعات میں کسی بے گناہ کو فکس نہیں کیا، وزیر داخلہ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس نے کسی بھی بے گناہ کو چھرا مار کے مقدمے میں فکس نہیں کیا، آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں آیا ، عدالت کے حکم کے مطابق میرے پاس تبادلے کے اختیارات نہیں ہیں۔ منگل کوکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چھری مار واقعات سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ پولیس نے کسی بے گناہ کو چھرا مار کے مقدمے میں فکس نہیں کیا۔

آئی جی سندھ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں آیا جب کہ آئی جی سندھ سیکوئی اختیارات نہیں لیے گئے، اختیارات سے متعلق عدالت میں کچھ باتیں چھپائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل انور سیال نے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق میرے پاس تبادلے کے اختیارات نہیں ہیں، سندھ حکومت عدلیہ کے ہر حکم پر عمل کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے، ہم اس کو پالتے، کھیلاتے اور نخرے اٹھاتے ہیں، اب ہم سندھ پولیس سیکچھ کہہ اور پوچھ بھی نہیں سکتے۔ایک سوال کے جواب میں سہیلک انور سیال نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مثر حکمت عملی بنارہے ہیں۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ستمبر سے خواتین پر پر اسرار حملے کیے جارہے تھے جن میں ایک نامعلوم شخص تیز دھار آلوں سے خواتین پر وار کررہا تھا اور اس کے نتیجے میں 16 سے زائد خواتین زخمی ہوئی تھیں۔پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے سر توڑ کوششیں کی گئیں اور ایک ملزم کو منڈی بہاالدین سے گرفتار کیاگیا لیکن عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو رہا کردیا

متعلقہ عنوان :