عدالت میں پیش نہ ہونے پر ر ائو انوار کی گرفتاری کا حکم ،سماعت 25 نومبر تک ملتوی

منگل 21 نومبر 2017 14:00

عدالت میں پیش نہ ہونے پر ر ائو انوار کی گرفتاری کا حکم ،سماعت 25 نومبر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی ملیر ر ائو انوارکے بار ہا نوٹسز جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انکی گرفتاری کا حکم دے دیا،سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی ، دورانِ سماعت ایس ایس پی ملیر را ئو انوار اور ڈی ایس پی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ را ئو انوار کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے، جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ را ئو انوار اور ڈی ایس پی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :