Live Updates

تحریک انصاف کا ایم این اے ہوں عمران خان کا نوکر نہیں ہوں ،داور کنڈی نے کھری کھری سنا دیں

منگل 21 نومبر 2017 13:25

تحریک انصاف کا ایم این اے ہوں عمران خان کا نوکر نہیں ہوں ،داور کنڈی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے داور کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے اس وقت تک پارٹی سے نہیں نکال سکتے جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ میں نے پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایسے کوئی بھی کسی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ٹی وی پے آکر کسی کے خلاف بات کر دیتے ہیں اور اس کو شو کاز نوٹس کے ذریعے اطلاع بھی نہیں دیتے۔

میں پی ٹی آئی کا ایم این اے ہوں میں کوئی عمران خان کا نوکر نہیں ہوں میرے خلاف تحقیقات کئے بغیر انہوں نے مجھے جھوٹا کہا ہے۔واضع رہے کہ عمران خان نے کچھ روز قبل داور کنڈی کو پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ داور کنڈی نے پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات