پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی مذاکرات کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 13:23

پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی مذاکرات کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین گولڑہ شریف دھرنا ختم کروانے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی کا کہنا تھا کہ کوششکی جائے گی علماکےجائزمطالبات منوائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی آج اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے آج کسی بڑے بریک تھرو ملنے کی امید بھی ظاہر کی ہے ۔یاد رہے کہ فیض آباد کے مقام پر دیا جانے والا مذہبی جماعتوں کا یہ دھرنا سولہویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔دھرنے کے باعث جڑواں شہریوں کی زندگیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ بھی دھرنے کو ختم کروانے کے لیے انتظامیہ کو حکم جاری کر چکی ہے۔