وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کل وادی نیلم کا دو روزہ دورہ کریں گے

منگل 21 نومبر 2017 13:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کل22 نومبر بروز بدھ وادی نیلم کا دو روزہ دورہ کریں گے ان کے دورہ نیلم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی استقبالیہ کمیٹیاں اور انتظامیہ کمیٹیاں قائم کردی گئی جوکہ دن رات مصروف وادی نیلم کے کارکنان جوش سے سرشار قائم مقام صدر اور حلقہ ایم ایل اے نیلم شاہ غلام قادر حلقہ میں موجودہیں اور حلقہ میں بھرپورعوامی مہم کا آغاز مکمل کرلیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کئی میگا پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے کنڈل شاہی کٹن جاگراں کے عوام 15 کلومیٹر پختہ اور بہترین سڑک دینے پر وزیراعظم اور شاہ غلام قادر کے شکر گزار ہیںان خیالات کا اظہار ترجمان مسلم لیگ( ن نیلم) محمد اقبال مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس دورہ میں کارکنان اور نیلم کیلئے بڑے پیکجز کا اعلان کریں گے جاگراں ویلی کے عوام بڑی تعداد میں قائد کشمیر کے استقبال کیلئے موجود ہوں گے وزیراعظم کے ہمراہ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر شاہر ات چوہدری محمدعزیز بھی تشریف لا رہے ہیں نیلم کے عوام انہیں بھی خوش آمدید کہتے ہیں اور ان سے بھی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :