عشق مصطفیؐ میں ہی دنیاو آخرت کی فلاح پنہاں ہے‘حافظ آصف محمود قادری

منگل 21 نومبر 2017 13:29

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء)فاضل منہاج القرآن یونیورسٹی حافظ آصف محمود قادری نے کہاہے کہ عشق مصطفیؐ میںہی دنیاو آخرت کی فلاح پنہاں ہے اور اللہ کے احکامات پر عمل کی خاطرسیرت محمدی ؐ زندگی کا اہم خاصہ ہے جسکے بغیر انسانیت کی حقیقت کو نہیں پایاجاسکتا،وہ گزشتہ روز آمد ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میںتحریک منہاج القرآن حجرہ شاہ مقیم کے زیر اہتمام نکالی گئی ایک پروقار مشعل بردار ریلی کے سینکڑوں شرکا ء سے خطاب کررہے تھے جسکی قیادت رائے غلام شبیر اور مقامی راہنمائوں صدرسہیل اختر فریدی ،سلیم حید ر ،محمد رمضان و دیگر نے کی ،این این آئی کے مطابق ریلی کا آغاز پل گھارہ حویلی روڈ سے ہو اجو حویلی چوک ،مین بازار،قلندری گیٹ ،چونیاں چوک سے ہوتے ہوئے ڈھلیانہ چوک میں پہنچ کراختتام پزیر ہوئی اس دور ان عاشقان رسول ؐ نے عقیدت محمدی ؐسے سرشار ہوکر فلک شگاف نعرے بلند کئے اور شان مصطفیؐ میں جھو متے ہوئے محبت کا اظہار کیا گیا ۔