پانی اور فضائی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

منگل 21 نومبر 2017 13:29

پانی اور فضائی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف جاری اقدامات کو مزید بہتر اور فعال بنایا گیا ہے اس ضمن میں عوامی شعور کے لیے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں اپنے ماحول کے تحفظ کا احساس پیدا کیا جارہا ہے،سردی کے موسم میں ہونے والی سموگ کے تدارک کے لیے پہلے سے ہی اقدامات کیے جارہے ہیںاور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے بھٹہ ایسوسی ایشن بنائی گئی ہمیں آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانی اور فضائی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔اس موقع پرسیکرٹری تحفظ ماحول ریٹائرڈ کیپٹن سیف انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے پنجاب کے بڑے صنعتی شہروں لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ ،چکوال میںفضائی آلودگی کو ماپنے والے 5 مانیٹرنگ اسٹیشن خریدے ہیں لاہور میں پہلے سے ہی ائیرپوائنٹرموجودہے اس کے علاوہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے نزدیک بھی اسٹیشن بنایا گیا ہے تاکہ مسلسل مانیٹرنگ کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے فنکشنل کردیا گیا ہے نئی بھرتیاںکی جارہی ہیںتاریخ میں پہلی دفعہ ویسٹ واٹر کی سیمپلنگ کی جارہی ہے اور خلاف ورزیاںکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحول کے تمام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے سیکشنز کی کارکردگی سے متعلق بتایا۔

متعلقہ عنوان :