سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ کے بغیر فلم کی ریلیز پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی،پہلاج نہالانی

منگل 21 نومبر 2017 13:24

سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ کے بغیر فلم کی ریلیز پر پابندی نہیں لگائی جا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) بھارتی سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین پہلاج نہالانی نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ کے بغیر فلم کی ریلیز پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق چیئرمین پہلاج نہالانی نے کہا ہے کہ فلموں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ،صرف اس صورت میں فلم پر پابندی لگائی جا سکتی ہے اگر فلم سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہواور صرف فلم سرٹیفیکیٹ کے بعد فلم کی ریلیز پر پابندی لگائی جا سکتی ہے،ابھی فلم ’’پدماوتی ‘‘ کو سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا گیا اور جب تک سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا تب تک کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلم ریلیز نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :